؞   مبارک پور گرلس ڈگری کالج میں الوداعیہ تقریب
۱۹ فروری/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور(حوصلہ نیوز): مبارک پور گرلس ڈگری کالج میں بدھ کے روز بی اے کے طلبہ کے لئے الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایم اعظم گڑھ ناگیندر پرساد سنگھ تھے۔
پروگرام کا آغاز کالج کی طالبہ عرشی جہاں نے کہا، ثروت اور شاربہ کوثر نے غزل پیش کی جب کہ گلفشاں فردوس نے ڈی ایم اعظم گڑھ کے لئے استقبالیہ کلمات کہے۔
ڈی ایم اعظم گڑھ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی ہی وہ ہستی ہے جو ماں کو روپ لیتی ہے۔ بچوں کی ابتدائی تعلیم وتربیت کی ابتدائی اور بنیادی زمہ داری ماں ہی کی ہوتی ہے۔ بیٹی جب نکاح کے بعد اپنے سسرال جاتی ہے تو اس کے گھر کے لوگوں کی آنکھوں سے آنسو ضرور نکلتے ہیں لیکن وہیں خوشی بھی ہوتی ہے کیونکہ وہ ایک چھے مستقبل کو سنوارنے کے لئے جاتی ہے۔
پروگرام کی نظامت عامر فہیم نے کیا۔ اس موقع سے عمار ادیبی، فیصل امین، حاجی افتخار احمد، احتشام حسین، جمال اشرف، کمال اختر، ڈاکٹر سلمان اختر، ڈاکٹر فیروز احمد اور ڈاکٹر شمیم احمد سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.